انڈین پریمیئر لیگ،ممبئی انڈینز کی جیت


کولکتہ (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)آئی پی ایل کے 41ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 102رنز سے مات دے دی ۔ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 210رنز بنائے ،وکٹ کیپربلے باز اشان کاشان نے 21گیندوں پر62رنز کی اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ۔پیوش چاؤلہ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں کولکتہ کی ٹیم 18.1اوورز میں 108رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔کوئی بلے بازبھی متاثر کن کھیل پیش نہیں کرسکا ،کرونال پانڈیا اور ہردیک پانڈیانے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔

Comments