کراچی (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل)اور پی سی بی ویمنز الیون کی ٹیمں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم ایونٹ میں مسلسل چھ فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ پی سی بی الیون نے چھ میں سے چار کامیابیاں حاصل کیں، اسطرح زیڈ ٹی بی ایل کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment