لندن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کی ٹرافی مانچسٹرسٹی کے حوالے کردی گئی جس نے لیگ کے 36میچز 94پوائنٹس کے ساتھ حتمی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔گزشتہ روز مانچسٹر سٹی نے ہڈرس فیلڈ ٹاؤن کیساتھ میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیلا ،یہ رواں سیزن میں چوتھامیچ تھاجو برابر رہا ،مانچسٹر سٹی نے صرف دومیچ ہارے جبکہ30میں کامیابی حاصل کی ۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت مانچسٹریونائیٹڈ کی دوسری ،لیورپول کی تیسری ،ٹوٹنہم کی چوتھی اور دفاعی چیمپئن چیلسی کی پانچویں پوزیشن ہے ۔
Comments
Post a Comment