قومی ہیرو منصور کی نمازہ جنازہ،کوئی حکومتی شخصیت شامل نہ ہوئی


کراچی (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کو کراچی میں سپرد خاک کر دیاگیا، ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر و دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہاکی لیجنڈ منصور احمد بہت بڑا نام تھا، جس کی خدمات ہمیشہ یادرہیں گی۔آفریدی نے حکومت سے وابستہ لوگوں کی نماز جنازہ میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے لوگوں کو آنا چاہیے تھا ان کے نمائندگی ضروری تھی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا کہ منصور احمد نے ہاکی کےلئے جو خدمات انجام دیں ہیں ،ان کی وجہ سے گول کیپر کا نام ہمیشہ زندہ رہےگا۔

Comments