ریوڈی جنیرو(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر سٹارفٹبالر کو ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔ برازیل کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر انجری سے نجات کے بعد برازیل کے ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے پہنچ گئے اور فٹنس ٹیسٹ دے دیا۔نیمار کو ورلڈ کپ کیلئے برازیلین سکواڈ میں مشروط طور پر شامل کیا گیا ہے، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹار کھلاڑی کے میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انہیں ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔بظاہر نیمار انجری سے نجات پانے کے بعد مکمل فٹ نظر آتے ہیں تاہم اصل صورتحال کے ان کے گزشتہ روز لئے گئے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیگی۔
Comments
Post a Comment