نارتھمپٹن(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)قومی لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف چھ وکٹوں کی کارکردگی پر کہا کہ یہ ان کی فرسٹ کلاس میں دوسری بہترین کارکردگی ہے جس کی انہیں بہت خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دورے پر پاکستان کے واحد اسپیلشسٹ سپنر ہیں اور انہیں ٹیسٹ میچوں میں مواقع ملیں گے تو وہ بھی یاسر شاہ کی طرح ملک کیلئے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی بالرز نے حریف ٹیم کو زیادہ رنز بنانے کا موقع دے دیا جسے 220 سے زیادہ رنز نہیں کرنا چاہئے تھے لیکن یہ سب بھی کھیل کا ایک حصہ ہے کہ آٹھویں وکٹ پر 80 رنز کی شراکت قائم ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمین بھی اچھی بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔
Comments
Post a Comment