لندن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں چار وکٹیں لینے کے بعد انگلینڈکی جاری دوسری اننگزکے دوران دو وکٹیں حاصل کرکے اپنی ساتویں ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی تعداد40کرلی ہے جو کیریئر کے پہلے سات میچوں میں کسی بھی پاکستانی بولر کی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈہے۔انگلینڈ کی دوسری اننگزکی ابھی چار وکٹیں باقی ہونے کے سبب محمد عباس کی وکٹوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔اس سے قبل یہ منفرد اعزازمشترکہ طورپر محمد آصف اور یاسر شاہ کو حاصل تھا جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے سات ٹیسٹ میچوں میں 37،37وکٹوں پر ہاتھ صاف کئے تھے جبکہ اُن کے بعد اس فہرست میں عبدالرحمن34اور شبیراحمد33وکٹوں کے ساتھ موجود ہیں
Comments
Post a Comment