برطانیہ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، افتتاحی مرحلے میں میزبان ملک فاتح


لندن (سپورٹس  ٹائمز رپورٹ ) برطانیہ میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا افتتاحی مرحلہ میزبان ملک کے ہیری نے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز شرکا کی شاندار کارکردگی رہی۔سائیکل سواروں نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور محنت کی۔ میزبان ملک کے ہیری ٹین فیلڈ نے حریف سائیکلسٹ کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے پہلی سٹیج اپنے نام کر لی۔

Comments