میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست


میڈرڈ(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)سپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کھا گئے،عالمی نمبر ون کھلاڑی نڈال کو یہ شکست ڈومینک تھائم کے ہاتھوں ہوئی،واضح رہے کہ رافیل نڈال گزشتہ برس اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھائم کے ہاتھوں ہی شکست کے بعد کلے کورٹ پر سنگل سیٹ بھی نہیں ہارے تھے ۔ ڈومینک تھائم کا سیمی فائنل میں نمبر چھ سیڈ جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے لاسٹ ایٹ مرحلے تک رسائی پانے والے سربیا کے غیر معروف کھلاڑی ڈوسان لائیووچ کو سخت مقابلے کے بعد سات،چھ،تین،چھ اور چھ،تین سے شکست دے دی تھی۔ویمنز سنگل میں ہالینڈ کی ککی برٹینز کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے کیرولین گارشیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ پیٹرا کویٹووا نے ڈاریا کساٹکینا کو لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں ہرا دیا۔

Comments