بیجنگ (سپورٹس ٹائمز رپورٹ ) دنیا فٹبال ورلڈ کپ کے بخار کا شکار ہوگئی، چین کی فیکٹریوں میں عالمی کپ جیسی ٹرافیاں بننے لگیں، بیجنگ میں شائقین کے لئے فین شاپ بھی قائم کر دی گئی۔فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں اب صرف چالیس دن باقی ہیں۔ ساکر وار کے لئے روس میں محاذ تیار ہوگیا، شائقین کو بھی فٹبال کا بخار چڑھنے لگا۔ چین کی فیکٹریوں میں عالمی کپ جیسی ٹرافیاں بننے لگیں، بیجنگ میں شائقین کے لئے فین شاپ بھی قائم ہوگئیں۔ فٹبال کے متوالے ورلڈ کپ سے جڑی مصنوعات خریدنے میں مصروف ہیں۔عالمی کپ کی اصل ٹرافی روس پہنچ گئی، مقابلے آئندہ ماہ 14 جون سے شروع ہوں گے۔ عالمی کپ دو ہزار چودہ کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دی تھی۔
Comments
Post a Comment